بائیڈن انتظامیہ روس میں فوج بھیج رہی نہ ہی یوکرین پر نو فلائی زون لاگو کر رہی ہے.امریکی وزیرخارجہ ان اقدامات سے سے ایٹمی طاقت کے ساتھ براہ راست تصادم ہو سکتا ہے‘ہم امریکا کو روس کے ساتھ براہ راست تنازع میں ڈالنے کا ارادہ نہیں رکھتے. انٹونی بلنکن کی امریکی نشریاتی اداروں سے گفتگو
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ روس میں فوج نہیں بھیج رہی اور نہ ہی یوکرین پر نو
فلائی زون لاگو کر رہی ہے کیونکہ ایسا کرنے سے ایٹمی طاقت کے ساتھ براہ راست تصادم ہو سکتا ہے. رپورٹ کے مطابق مختلف امریکی ذرائع ابلاغ کو انٹرویو دیتے ہوئے انٹونی بلنکن نے وضاحت کی کہ نو فلائی زون کے لیے امریکا کو اسے سختی سے نافذ کرنے کی ضرورت ہوگی، جس میں یوکرین کے اوپر سے پرواز کرنے والے روسی طیاروں کو مار گرانا شامل ہو سکتا ہے.
Comments
Post a Comment